غم مرا غم نہیں کہانی ہے
اور آنکھوں میں سرد پانی ہے
ذہن کے خوش نما جزیرے میں
سخت الجھن کی حکمرانی ہے
آس جینے پہ ہے بضد لیکن
وقت نے مارنے کی ٹھانی ہے
زخم کو پھول کس لئے نہ کہوں
میرے محبوب کی نشانی ہے
غم کا دریا ہے آج ہر لمحہ
اور میری حیات پانی ہے
میں اگر کامیاب ہوں ناظمؔ
ہم نواؤں کی مہربانی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.