غم و آلام کے دن کیا ہمیشہ رہنے والے ہیں
غم و آلام کے دن کیا ہمیشہ رہنے والے ہیں
ذرا یہ رات ڈھل جائے اجالے ہی اجالے ہیں
لٹاتی ہیں بہاریں جام گلشن میں مسرت کے
مری تقدیر میں لیکن شراب غم کے پیالے ہیں
نہ جانے کھا گئی کس کی نظر بزم مسرت کو
نہ محفل ہے نہ ساقی ہے نہ بادہ ہے نہ پیالے ہیں
بہت دیکھے ہیں ہم نے حسن والوں کی کمی کیا ہے
ترے انداز لیکن ساری دنیا سے نرالے ہیں
نگاہیں کیا ملیں ان سے سبھی کچھ کھو دیا صابرؔ
نگاہ سحر آگیں کے کرشمے ہی نرالے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.