غم سے جو آشنا نہیں ہوتا
غم سے جو آشنا نہیں ہوتا
وہ کسی کام کا نہیں ہوتا
قوت صاف گوئی ہے ورنہ
آئنہ آئنہ نہیں ہوتا
جب مرے روبرو وہ ہوتے ہیں
مجھ کو اپنا پتہ نہیں ہوتا
آپ کو ڈھونڈھتے ہیں اس میں بھی
جو کوئی آپ سا نہیں ہوتا
قربتیں قربتیں نہیں ہوتیں
فاصلہ فاصلہ نہیں ہوتا
کیوں کسی کی مثال دیتے ہو
ہر کوئی ایک سا نہیں ہوتا
در بہ در سر کو وہ جھکاتے ہیں
جن کا کوئی خدا نہیں ہوتا
وقت نیلمؔ بڑا بناتا ہے
آدمی خود بڑا نہیں ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.