غم سے کس کو فرار ہے لوگو
ہر خوشی اب ادھار ہے لوگو
راز وہ جانتے نہیں شاید
ہر نشہ کا اتار ہے لوگو
یہ ابھی تک سمجھ نہ پائے ہم
کون کس پر نثار ہے لوگو
میں تو شاعر ہوں درد کا مارا
کیوں نہیں مجھ سے پیار ہے لوگو
اس کی زندہ دلی پہ مت جاؤ
وہ بھی غم کا شکار ہے لوگو
جو ملے غیر کو دکھی کر کے
وہ خوشی مجھ پہ بار ہے لوگو
دور افلاس و ابتلائیں ہیں
پھر بھی اپنا وقارؔ ہے لوگو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.