غم ان کا چھپانے کو جی چاہتا ہے
غم ان کا چھپانے کو جی چاہتا ہے
یہ زحمت اٹھانے کو جی چاہتا ہے
یہ ضبط محبت کہاں تک کروں میں
سبھی کچھ جتانے کو جی چاہتا ہے
جفا کرنے والوں کو کیا آزمانا
مگر آزمانے کو جی چاہتا ہے
تخیل میں میرے وہ آتے ہیں لیکن
یہ دوری مٹانے کو جی چاہتا ہے
مجھے ان سے ہے جو محبت اے باصرؔ
انہیں دیکھ پانے کو جی چاہتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.