غم زدہ کی آنکھ سے آنسو چرا سکتے ہیں ہم
غم زدہ کی آنکھ سے آنسو چرا سکتے ہیں ہم
ہاں کسی روتے ہوئے کو بھی ہنسا سکتے ہیں ہم
شہد لہجہ انکساری درد مندی اور فیض
خوبیاں ہوں یہ تو سب کا دل چرا سکتے ہیں ہم
تلخیوں کا زہر کیوں گھولیں بھلا رشتوں میں جب
خوش مزاجی سے دلوں میں گھر بنا سکتے ہیں ہم
کب کہا ہم نے کہ سورج چاند ہی ہم کو ملیں
ایک جگنو سے بھی گھر روشن بنا سکتے ہیں ہم
ہم محبت بانٹنے والے وفا کے پھول ہیں
دوستو کانٹے بھی سینہ سے لگا سکتے ہیں ہم
دل ہے وابستہ کسی اک ایسے پیارے شخص سے
وہ اگر کہہ دے تو اپنی جاں لٹا سکتے ہیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.