غم زدہ میرے چہرے پہ نور آئے گا
غم زدہ میرے چہرے پہ نور آئے گا
ہے یقین ایک دن تو ضرور آئے گا
کاٹنی ہے شب غم اکیلے مجھے
الجھنیں کون کرنے کو دور آئے گا
سجدے سب رائیگاں اس کے ہو جائیں گے
ہاں عبادت پہ جس کو غرور آئے گا
نام پر مذہبوں کے جھگڑتے ہیں جو
زندگی کا کب انہیں شعور آئے گا
مجرموں کی گرفت آج ہوگی نہیں
زر پہ قانون کے بے قصور آئے گا
رفتہ رفتہ ملے گی کسی سے نظر
رفتہ رفتہ ہی مجھ کو سرور آئے گا
لاکھ اچھا کرو ساتھ ان کے ریاضؔ
ذہن میں پھر بھی ان کے فتور آئے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.