غم زدوں میں تجھے مقبول بنانے والا
غم زدوں میں تجھے مقبول بنانے والا
جانے کس راہ سے آتا ہے یہ گانے والا
کچھ بتانے کے روادار نہیں پہرے دار
اور یہ شخص نہیں ہوش میں آنے والا
پردہ داری نہ کرو ایسے گنہ گاروں کی
ایک بھی ان میں نہیں زخم چھپانے والا
بات کی بات میں ظالم نے کیا قصہ تمام
ہم سمجھتے تھے کوئی بات بنانے والا
صبح تک دور بہت دور چلا جائے گا
آخر شب تری زنجیر ہلانے والا
کوئی درویش خدا مست نہیں ہیں ہم لوگ
وہ اگر تجھ سے محبت ہے جتانے والا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.