غموں کا زہر پینا چاہتی ہوں
غموں کا زہر پینا چاہتی ہوں
میں کچھ دن اور جینا چاہتی ہوں
جنوں کو حال سے فرصت ملے تو
پھٹے دامن کو سینا چاہتی ہوں
مرے آنگن میں چھم چھم مور ناچے
وہ ساون کا مہینہ چاہتی ہوں
درخشندہ ہیں ہاتھوں کی لکیریں
کہا کس نے دفینہ چاہتی ہوں
ترے بن زندگی سونی ہے میری
انگوٹھی میں نگینہ چاہتی ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.