غموں کی اوڑھنی اوڑھے کھڑے ہیں زندگانی میں
غموں کی اوڑھنی اوڑھے کھڑے ہیں زندگانی میں
نکالے پیڑا کا گھونگھٹ سدا اپنی کہانی میں
سکوں کترا نہیں برسا سدا تڑپے سدا ترسے
اسی بد حال منظر نے لگا دی آگ پانی میں
مرے کندھے مرے یاروں مرے صدموں نے توڑے ہیں
اٹھائے پھر رہے تھے بوجھ غم کا شادمانی میں
مسافر ہر کوئی ہوتا ہے اس راہ محبت کا
کبھی ہم بھی تھے دیوانہ اسی دل کش روانی میں
نہیں شکوہ اندھیروں سے شکایت ہے اجالوں سے
سدا زخموں پہ چمکے ہیں بہت ہی بد گمانی میں
سنائے سارتھیؔ کیا داستاں اپنی اداسی کی
کہیں چھلکے نہ آنکھوں سے لہو قصہ بیانی میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.