Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

غموں کو اپنے دبا کے رکھنا کمال ہے یا نہیں ہے بولو

دپیشکھا ساگر

غموں کو اپنے دبا کے رکھنا کمال ہے یا نہیں ہے بولو

دپیشکھا ساگر

MORE BYدپیشکھا ساگر

    غموں کو اپنے دبا کے رکھنا کمال ہے یا نہیں ہے بولو

    یہ دل کی دولت چھپا کے رکھنا کمال ہے یا نہیں ہے بولو

    ہر اک تمنا کی رہ گزر پر مخالفت کی ہوا کے سر پر

    چراغ الفت جلا کے رکھنا کمال ہے یا نہیں ہے بولو

    سمندروں کا مزاج ہو کر زمین چاہت پہ اشک بو کر

    لبوں پہ خشکی سجا کے رکھنا کمال ہے یا نہیں ہے بولو

    رفاقتوں کے اصول جیسے مہکتے خوش رنگ پھول جیسے

    جگر کو پتھر بنا کے رکھنا کمال ہے یا نہیں ہے بولو

    وہ گزرے لمحے وہ سال سارے دئے جو رومال تم نے سارے

    وہ اپنے دل میں سجا کے رکھنا کمال ہے یا نہیں ہے بولو

    وہ روشنی کا سراغ بن کر کھلی چھتوں کا چراغ بن کر

    خلاف خود کو ہوا کے رکھنا کمال ہے یا نہیں ہے بولو

    نئے زمانہ کے قاصدوں سے ہے بچنا کس طرح حاسدوں سے

    شکھاؔ کو سب کچھ سکھا کے رکھنا کمال ہے یا نہیں ہے بولو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے