غموں کو بھول جانا چاہتا ہوں
غموں کو بھول جانا چاہتا ہوں
انہیں اپنا بنانا چاہتا ہوں
بہت ہی آزمایا تو نے ہم کو
میں تجھ کو آزمانا چاہتا ہوں
مقدر جو بھی ہوگا ہوگا اپنا
انہی راہوں پہ جانا چاہتا ہوں
نہ روکے بے وفا کوئی خدارا
وفا پر جان دینا چاہتا ہوں
لہک اے آتش حسن محبت
میں خود دل کو جلانا چاہتا ہوں
بنا دے آئنہ جس کو جہاں میں
وہ دل پر چوٹ کھانا چاہتا ہوں
شرارؔ آؤ چلیں کوچے میں اس کے
میں دل کو پھر دکھانا چاہتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.