غموں کو پونچھ لیں چہرہ سنواریں
غموں کو پونچھ لیں چہرہ سنواریں
چلو ہم اپنی تصویریں اتاریں
قدم رکھنے سے پہلے گھر کے اندر
غموں کے بوجھ کو باہر اتاریں
سنانا ہے ہمیں دکھ درد اپنا
ہیں سب مصروف غم کس کو پکاریں
سبھی اپنے تھے ہم نے جیت دے دی
اگر ہوں غیر ہم ہرگز نہ ہاریں
ٹھکانے جن کے توڑے جا رہے ہیں
بتائیں دن کہاں راتیں گزاریں
اگر ہو بحث پوری تشنگی پر
اٹھیں سوکھی زمیں پر پاؤں ماریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.