غموں میں زندگی کا کیا کریں گے
غموں میں زندگی کا کیا کریں گے
لبوں کی خامشی کا کیا کریں گے
محبت ڈائری میں لکھ چکے ہیں
اماں اب شاعری کا کیا کریں گے
رقیبوں سے اسے ہم چھین بھی لیں
مگر ایسی خوشی کا کیا کریں گے
ہماری زندگی میں تیرگی ہے
میاں ہم روشنی کا کیا کریں گے
شرافت خاندانی ہے ہماری
بتاؤ ہم کسی کا کیا کریں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.