غموں نے کر دیا سینہ فگار آہستہ آہستہ
غموں نے کر دیا سینہ فگار آہستہ آہستہ
چمن میں آ گئی فصل بہار آہستہ آہستہ
نہ آئے گا تجھے بھی چین دل کو توڑنے والے
مجھے تو آ ہی جائے گا قرار آہستہ آہستہ
وفائیں رفتہ رفتہ اہل دل کی رنگ لائیں گی
جفاؤں پر وہ ہوں گے شرمسار آہستہ آہستہ
سرور و کیف و مستی کا یہ عالم ہے مرے ساقی
برستا ہے نگاہوں سے خمار آہستہ آہستہ
چمن کے پھول گن لینا نہیں اقبالؔ کچھ آساں
تمہارے داغ دل ہوں گے شمار آہستہ آہستہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.