غموں سے تنگ ہوں کب تک مجھے ہنسائے گا
غموں سے تنگ ہوں کب تک مجھے ہنسائے گا
کہاں کہاں وہ مرے ساتھ ساتھ آئے گا
سکوت شام ہے تنہا ہوں اپنے گھر میں ہوں
ترے سوا مجھے اب کون یاد آئے گا
حریف ہوں میں تشدد کا ذہن قاتل میں
تمہارا نام نہیں میرا نام آئے گا
جلا تھا گھر تو بجھانے سب آ گئے تھے مگر
یہ دل کی آگ ہے اب کون اسے بجھائے گا
اسی امید پہ میں اس کے کام آیا تھا
کہ دوست ہے تو کبھی میرے کام آئے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.