گر آفتاب پگھلنے لگے تو کیا ہوگا
گر آفتاب پگھلنے لگے تو کیا ہوگا
تمہارا شہر بھی جلنے لگے تو کیا ہوگا
نہ ساتھ لے کے چلو خواہشوں کی قندیلیں
ہوا بھی رنگ بدلنے لگے تو کیا ہوگا
سکوت نیم شبی برف کے لباس میں ہے
یہ چاند آگ اگلنے لگے تو کیا ہوگا
اندھیری شب میں اجالوں سے کھیلنے والو
کہیں سے دھوپ نکلنے لگے تو کیا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.