گر مرے ہاتھ میں ہوتا نہیں ہونے دیتا
گر مرے ہاتھ میں ہوتا نہیں ہونے دیتا
میں کبھی چاند کو تجھ سا نہیں ہونے دیتا
اب تو سب ٹھیک ہے لیکن یہ جو ماضی ہے نا
آج بھی تجھ پہ بھروسا نہیں ہونے دیتا
بچ گیا ہے جو ترا تھوڑا سا حصہ مجھ میں
اب تلک مجھ کو کسی کا نہیں ہونے دیتا
اس کی تخلیق میں ہوتا جو مرا دخل تو میں
کسی مٹی کو کھلونا نہیں ہونے دیتا
ہاں مرض ہے مگر اتنا بھی کوئی خاص نہیں
چارہ گر خود مجھے اچھا نہیں ہونے دیتا
میں تو تنہا ہوں مگر اور کسی کو جانبازؔ
اپنے ہوتے کبھی تنہا نہیں ہونے دیتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.