گر محبت ہو تو ایسا نہیں کرتے جاناں
گر محبت ہو تو ایسا نہیں کرتے جاناں
بیچ رستے میں تو چھوڑا نہیں کرتے جاناں
تم کسی خواب کی صورت ہو مری آنکھوں میں
خواب آنکھوں کو تو نوچا نہیں کرتے جاناں
جاں سے پیاروں پہ بہت مان ہوا کرتا ہے
یوں کسی مان کو توڑا نہیں کرتے جاناں
یاد رکھنے کے جو قابل ہوں انہی لوگوں کو
اس قدر جلد تو بھولا نہیں کرتے جاناں
عشق میں جھکنے سے توقیر نہیں گھٹتی ہے
خود پرستی کو لبادہ نہیں کرتے جاناں
راہ پرخار پہ ہوتا ہے کٹھن چلنا مگر
ساتھ دینا ہو تو سوچا نہیں کرتے جاناں
ظرف والے ہیں اسی واسطے چپ ہیں اتنے
غم کو سہتے ہیں تماشا نہیں کرتے جاناں
تم جو کہتے ہو کہ جی پاؤ گے میرے بن بھی
خود پہ اتنا بھی بھروسا نہیں کرتے جاناں
سامنے والا ہی ہر بار منائے گا ہمیں
ایسی امید پہ روٹھا نہیں کرتے جاناں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.