گر پریشانیاں نہیں آتیں
گر پریشانیاں نہیں آتیں
رشتوں میں تلخیاں نہیں آتیں
اس لئے بھی الگ ہوں میں سب سے
مجھے چالاکیاں نہیں آتیں
وہ مجھے بھول ہی گیا شاید
آج کل ہچکیاں نہیں آتیں
گر نہ ہو ذمہ داریوں کا بوجھ
چہرے پر جھریاں نہیں آتیں
بارشوں کا خرابہ ہے ورنہ
سڑکوں پر کشتیاں نہیں آتیں
ایسا بدنام ہے مرا گلشن
پھولوں پر تتلیاں نہیں آتیں
تیرا رونا فقط دکھاوا ہے
جب تلک سسکیاں نہیں آتیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.