گر تو میرے روبرو شامل نہیں
گر تو میرے روبرو شامل نہیں
اس سفر کی مجھ میں خو شامل نہیں
آج تک مانگی نہیں ایسی دعا
جس میں تیری آرزو شامل نہیں
ایسی دنیا کا نہیں کوئی جواز
ایسی دنیا جس میں تو شامل نہیں
میں کروں کیا ایسے دل کا جس میں دوست
تو یا تیری جستجو شامل نہیں
یاد اسے کر سکتا ہوں میں ہر جگہ
اس عبادت میں وضو شامل نہیں
ایسی محفل میں بھلا جائے گا کون
جس میں تیری گفتگو شامل نہیں
کتنا بے معنی ہے مرا دکھنا گر
دیکھنے والوں میں تو شامل نہیں
ہجر ہے تپتے ہوئے صحرا کا نام
جس میں کوئی آب جو شامل نہیں
دوستوں نے مخبری کی تھی مری
اس کہانی میں عدو شامل نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.