گرچہ نسبت بھی اس کو غم سے ہے
وہ مری زندگی قسم سے ہے
اس کو سجدہ بھی کر نہیں سکتی
دیر سے وہ نہیں حرم سے ہے
کچھ نہیں لینا مجھ کو دنیا سے
مجھ کو مطلب ترے کرم سے ہے
زندگی کی اداس راہوں میں
لطف ان ابروؤں کے خم سے ہے
لاج رکھتی ہوں میں جو لفظوں کی
ربط قرطاس اور قلم سے ہے
اس سے کیا روٹھنا دعاؔ میرا
دل دھڑکتا اسی کے دم سے ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.