گرد باد شرار ہیں ہم لوگ
گرد باد شرار ہیں ہم لوگ
کس کے جی کا غبار ہیں ہم لوگ
آ کہ حاصل ہو ناز عز و شرف
آ تری رہ گزار ہیں ہم لوگ
بے کجاوہ ہے ناقۂ دنیا
اور زخمی سوار ہیں ہم لوگ
جبر کے باب میں فروزاں ہیں
حاصل اختیار ہیں ہم لوگ
پھر بدن میں تھکن کی گرد لیے
پھر لب جوئے بار ہیں ہم لوگ
باد صرصر کبھی تو باد سموم
موجۂ خاکسار ہیں ہم لوگ
چشم نرگس مگر علیل بھی ہے
کس لیے بے کنار ہیں ہم لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.