گردش دوراں نے تنہا کر دیا
گردش دوراں نے تنہا کر دیا
جس نے جب چاہا تماشا کر دیا
مجھ کو پیاسا دیکھنے کے شوق میں
تو نے دل دریا کو صحرا کر دیا
میں نے جو چاہا نہ ویسا ہو سکا
تو نے جیسا چاہا ویسا کر دیا
اب اندھیروں کا مجھے کچھ ڈر نہیں
تو نے جو دل میں اجالا کر دیا
جانے کیا ہوتا جو پھر آتا نظر
اک جھلک نے تیرا شیدا کر دیا
مطمئن زریابؔ ہو جائے گا جب
وقت نے غم کا مداوا کر دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.