گردش وقت پہ ہم گہری نظر رکھتے ہیں
گردش وقت پہ ہم گہری نظر رکھتے ہیں
اپنے دشمن کو پرکھنے کا ہنر رکھتے ہیں
دوستو دل کے چراغوں کو جلاتے ہیں ہم
بے سہاروں کے لئے سوز جگر رکھتے ہیں
اپنی خواہش کو زباں پر نہیں لاتے لیکن
ہم بھی اس دل میں امیدوں کا نگر رکھتے ہیں
خواب غفلت میں سمجھتے ہیں زمانے والے
ہم مگر سارے زمانے کی خبر رکھتے ہیں
کیوں ڈراتا ہے ہمیں دار و رسن سے باطل
حق پرستی کے لئے دار پہ سر رکھتے ہیں
داد دیتے ہیں ہمیں راہ کے کانٹے بھی ندیمؔ
آبلہ پا ہیں مگر عزم سفر رکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.