گردش وقت یہ کس موڑ پہ لائی مجھ کو
گردش وقت یہ کس موڑ پہ لائی مجھ کو
اپنی ہر سانس بھی لگتی ہے پرائی مجھ کو
تیری خاطر ہی کیا ترک تعلق جن سے
دوستی ان سے تری آج نہ بھائی مجھ کو
زخم گہرے ہیں مگر اف بھی نہیں کر سکتا
اچھی لگتی نہیں اپنوں کی برائی مجھ کو
جب کیا ترک تعلق کا ارادہ میں نے
تیری آواز میں دی دل نے دہائی مجھ کو
روح بے چین ہے اتنی کہ دعا کرتا ہوں
عمر کی قید سے مل جائے رہائی مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.