Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

گردش میں لئے پھرتے ہیں دن رات مجھے بھی

قیصر منور

گردش میں لئے پھرتے ہیں دن رات مجھے بھی

قیصر منور

MORE BYقیصر منور

    گردش میں لئے پھرتے ہیں دن رات مجھے بھی

    درپیش ہیں تم جیسے ہی حالات مجھے بھی

    تم بھول گئے ہو تو کوئی بات نہیں ہے

    اب یاد نہیں رہتی کوئی بات مجھے بھی

    میں حد سے زیادہ اسے بڑھنے نہیں دیتا

    روکے ہوئے رکھتا ہے کوئی ہاتھ مجھے بھی

    کس لہر میں ہے اے دل پر شوق و تمنا

    لے جائے گی یہ موج ترے ساتھ مجھے بھی

    سمٹی ہوئی رہتی ہے مرے خواب کی دنیا

    بکھرے نظر آتے ہیں خیالات مجھے بھی

    جس بات پہ تم آج بہت دیر ہنسے ہو

    اک روز رلائے گی یہی بات مجھے بھی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے