گردوں پہ چاند بجھ گیا غم کی فضا کے بعد
گردوں پہ چاند بجھ گیا غم کی فضا کے بعد
ظلمت تمام چھا گئی شام بلا کے بعد
اک بے کراں وجود کا حصہ ہے یہ بشر
انساں بہت عظیم ہے لیکن خدا کے بعد
بنجر زمیں پہ خون ریاضت بہا گیا
وہ کون تھا اگا گیا پودا دعا کے بعد
مجھ کو ملا کے خاک میں وہ کہہ رہے ہیں یہ
ہے ابتدا ہماری تری انتہا کے بعد
چاہے زمانہ مجھ کو چڑھا دے صلیب پر
تیرا ہی نام آئے گا لب پر خدا کے بعد
کل رات میرے شہر کا منظر عجیب تھا
سب کچھ بہا کے لے گیا دریا ہوا کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.