غریب چھاؤں پہ جب شمس دہر ٹوٹ پڑا
غریب چھاؤں پہ جب شمس دہر ٹوٹ پڑا
تو آسمان سے دنیا پہ قہر ٹوٹ پڑا
الٰہی خیر کہ اب تو ہی آبرو رکھنا
فصیل نہر پہ سیلاب بحر ٹوٹ پڑا
ہمارے جسم کے قلعے کی شام جیسے ہی آئی
ہزاروں ٹیسوں کے خنجر کا زہر ٹوٹ پڑا
غریب شخص کی میت میں چار شخص نہ تھے
امیر شہر کی دعوت پہ شہر ٹوٹ پڑا
کسی کی سرمئی آنکھوں کو دیکھ کر گم صم
کسی کی روح پہ کہسار جہر ٹوٹ پڑا
ذرا سی فن کی کمی دیکھتے ہی کیا کہئے
جو مجھ میں چپ تھا وہ غازیٔ بحر ٹوٹ پڑا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.