غور سے جب خود کو دیکھا ہوش کھو بیٹھا کوئی
غور سے جب خود کو دیکھا ہوش کھو بیٹھا کوئی
آئنے کے سامنے تھا اجنبی چہرہ کوئی
اب تو ہر چہرہ نظر میں قابل دیدار ہے
ہے عیاں ہر صورت انفاس میں جلوہ کوئی
دو جہاں کی نعمتیں فرزند آدم کے لیے
اب فقط کیونکر کرے فردوس کا دعویٰ کوئی
واسطے اپنے یہ دنیا حشر کا میدان ہے
ہے یہیں پر کوئی مالک اور ہے بندہ کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.