گیا وہ دور ہواؤں سے تنگ ہونے کا
گیا وہ دور ہواؤں سے تنگ ہونے کا
کوئی ملال نہیں اپنے سنگ ہونے کا
بسا ہوا ہے نگاہوں میں ایک ہی منظر
بڑا ہی شوق تھا عکاس رنگ ہونے کا
وہی جہان حوادث وہی کھلی آنکھیں
قریب مرگ ہے احساس دنگ ہونے کا
صدائے ساز جو بھاتی ہے دو گھڑی دل کا
گمان تار نفس پہ ہے چنگ ہونے کا
مجھے کسی سے بھی امجدؔ گلہ نہیں میں تو
تلاش کرتا ہوں موقع دبنگ ہونے کا
کھڑے رہو نہ مقابل ہر ایک کے امجدؔ
کہ اس طرح سے تو خطرہ ہے جنگ ہونے کا
- کتاب : اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 209)
- مطبع : کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.