غضب ہے کسی کا ادھر دیکھ لینا
غضب ہے کسی کا ادھر دیکھ لینا
ستم ہے بچا کر نظر دیکھ لینا
وہ چلنے میں کچھ فرض سا جانتے ہیں
ادھر دیکھ لینا ادھر دیکھ لینا
سکھائے ہیں یہ ہتکھنڈے تم کو کس نے
جو گھر آئے اس کی کمر دیکھ لینا
میں پہچان لوں گا تمہیں روز محشر
ہے کافی مجھے اک نظر دیکھ لینا
جو لکھا کہ آ کر دکھا جاؤ صورت
تو لکھتے ہیں کل رات بھر دیکھ لینا
کسی وقت دیکھو ہیں گستاخؔ حاضر
قیامت ہوا ان کا گھر دیکھ لینا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.