غزل میں دشت کی خالی بڑائی ہوتی ہے
غزل میں دشت کی خالی بڑائی ہوتی ہے
سمندروں کی ابھی تک برائی ہوتی ہے
تمہارے شہر میں بس اس لئے نہیں آتا
تمہارے شہر میں تو خود نمائی ہوتی ہے
بہت اٹھاتی ہے نقصان روشنی یاروں
اگر دیوں کی ہوا سے لڑائی ہوتی ہے
جہاں پہ بیٹھتے اٹھتے ہیں چار چھ شاعر
وہاں پہ خوب لگائی بجھائی ہوتی ہے
یہ کار زار محبت ہے اور یہاں انورؔ
سنی سنائی نہیں آزمائی ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.