گھبرا کے جان دی ہو اگر ہجر یار میں
گھبرا کے جان دی ہو اگر ہجر یار میں
اللہ دو گھڑی بھی نہ دے سکھ فرار میں
دل کو بتوں نے لوٹ لیا لوٹ لینے دو
کیا دخل ہے مشیت پروردگار میں
اے دوست تم پہ مرتا میں جی کر ہزار بار
ہوتی جو موت و زیست مرے اختیار میں
میں مر گیا تو ہوں مگر اللہ رے انتظار
آنکھیں کھلی ہیں حسرت دیدار یار میں
محشر کا دن ہے اب تو دکھا دیجئے جمال
زندہ ہوا ہوں مر کے اسی انتظار میں
یہ کہہ کے ہم نے جان دی قدموں پہ یار کے
آنے نہ دیں گے فرق کبھی اعتبار میں
گھبرا رہا ہے دیر سے رافتؔ ہمارا دل
آؤ چلو بھی سیر کریں کوئے یار میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.