گھر اپنا چھوڑ کر جانے کا میرا من نہیں کرتا
گھر اپنا چھوڑ کر جانے کا میرا من نہیں کرتا
پھر اک بنجارہ بن جانے کا میرا من نہیں کرتا
کسی رستے کے کھو جانے کا مجھ کو غم نہیں ہوتا
کسی منزل کو اب پانے کا میرا من نہیں کرتا
یہ سب کچھ خواب ہے دھوکا ہے یا کوئی فسانہ ہے
معمہ کیا ہے سلجھانے کا میرا من نہیں کرتا
تمہارے روز کے ان من گھڑت فتووں پہ واعظ جی
کبھی اب غور فرمانے کا میرا من نہیں کرتا
کما لوں نام میں بھی قیس اور فرہاد سا لیکن
ستارے توڑ کر لانے کا میرا من نہیں کرتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.