گھر جو لوٹے تو ملے غیر کے سامانوں میں
گھر جو لوٹے تو ملے غیر کے سامانوں میں
پھول کچھ چھوڑ کے آئے تھے جو گل دانوں میں
وہ بھی ہجرت کے تکلف سے بری ہو نہ سکے
آئے کچھ لوگ جو کعبے سے صنم خانوں میں
ان کے چہروں کو نگاہوں سے قطع مت کیجئے
جن کی پہچان رہی آئنہ سامانوں میں
میری آمد پہ ہر اک شخص کو حیرانی ہے
وہ مجھے ڈھونڈنے نکلے تھے بیابانوں میں
ہم بھی تقسیم ہوئے آپ بھی تقسیم ہوئے
دونوں منہ ڈھانپ کے روتے ہیں گریبانوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.