گھر کا حلیہ بدل دیا اس نے
گھر کا حلیہ بدل دیا اس نے
سارا نقشہ بدل دیا اس نے
میں تو آوارہ ایک پنچھی تھا
مجھ کو کتنا بدل دیا اس نے
جو تھا رائج یہاں پہ صدیوں سے
سارا قصہ بدل دیا اس نے
اب اشاروں سے چال چلتے ہیں
کھیل سارا بدل دیا اس نے
سانپ میں نے بھی اک بنانا تھا
اور سانچہ بدل دیا اس نے
جیت کے جب قریب تھا عابدؔ
ایک مہرہ بدل دیا اس نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.