گھر کے برباد سہی روح کے آباد ہیں ہم
گھر کے برباد سہی روح کے آباد ہیں ہم
یہ خبر کس نے اڑائی ہے کہ ناشاد ہیں ہم
اپنے مٹنے کا کوئی غم نہ کرو ہم نفساں
اک نہ اک شکل میں دنیا کو ابھی یاد ہیں ہم
اپنے افسانوں کے عنوان جداگانہ ہیں
اک نئے دور کے منصور ہیں فرہاد ہیں ہم
پیش بیداد و ستم سر نہ ہوئے خم اپنے
گو کہ اوروں کی طرح کشتۂ بیداد ہیں ہم
ہم نے تصویر جو فردا کی بنانا چاہی
لوگ کہتے ہیں فقط حال کے نقاد ہیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.