گھر میں نہ جاؤ غیر کے مت یہ ستم کرو
گھر میں نہ جاؤ غیر کے مت یہ ستم کرو
آؤ غریب خانے ہی تک ٹک کرم کرو
شاید وہ چاہنے لگے مجھ کو بھی دوستو
ٹک اس کے دل پہ سورۂ اخلاص دم کرو
ملنا زیادہ غیروں سے کچھ خوب تو نہیں
مانو کہا تم ان سے ملاقات کم کرو
جز حال دل جو خط میں لکھوں اور کچھ تمہیں
تو ہاتھ میرے شوق سے صاحب قلم کرو
مقصود دل حصول ہوا مجھ کو دیر میں
سنتے ہو زاہدو تمہیں طوف حرم کرو
افسوسؔ کو تو واعظو کہتے ہو بد ولے
تب جانیں رام تم کوئی ایسا صنم کرو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.