گھر نہیں بستی نہیں شور فغاں چاروں طرف ہے
گھر نہیں بستی نہیں شور فغاں چاروں طرف ہے
ایک چوتھائی زمیں پر آسماں چاروں طرف ہے
دوڑتے ہیں رات دن تین آنکھ بارہ ہاتھ والے
سرد سناٹے میں آواز سگاں چاروں طرف ہے
لانچر راکٹ کلاشنکوف بارودی سرنگیں
خون کا دریا پہاڑوں میں رواں چاروں طرف ہے
جسم ہے تو سر نہیں سر ہے تو دست و پا نہیں
ارض پر اسرار میں ہو کا سماں چاروں طرف ہے
سرمئی کہسار کی چوٹی پہ برفانی پرندہ
بس کہ گل کی چاہ میں گشت خزاں چاروں طرف ہے
اشارہ سے علامت تک زباں خاموش میری
کل زبیرؔ اپنا تھا آج اس کا زیاں چاروں طرف ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.