گھر سے چیخیں اٹھ رہی تھیں اور میں جاگا نہ تھا
گھر سے چیخیں اٹھ رہی تھیں اور میں جاگا نہ تھا
اتنی گہری نیند تو پہلے کبھی سویا نہ تھا
نشۂ آوارگی جب کم ہوا تو یہ کھلا
کوئی بھی رستہ مرے گھر کی طرف جاتا نہ تھا
کیا گلہ اک دوسرے سے بے وفائی کا کریں
ہم نے ہی اک دوسرے کو ٹھیک سے سمجھا نہ تھا
گل نہ تھے جس میں وہ گلشن بھی تھا جنگل کی طرح
گھر وہ قبرستان تھا جس میں کوئی بچہ نہ تھا
آسماں پر تھا خدا تنہا مگر عارف شفیقؔ
اس زمیں پر کوئی بھی میری طرح تنہا نہ تھا
- کتاب : Aiwan (Pg. 73)
- Author : Manazir Ashiq Harganvi & Shahid Nayeem
- مطبع : Nirali Duniya (1998)
- اشاعت : 1998
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.