گھر سے ترے اکیلے بھلے جا رہے ہیں ہم
گھر سے ترے اکیلے بھلے جا رہے ہیں ہم
کچھ دور ساتھ چل کہ چلے جا رہے ہیں ہم
خود کی بنیں گے وجہ تباہی ہم ایک دن
اک حادثہ ہیں بسکہ ٹلے جا رہے ہیں ہم
مدھم ہوئی ہے کیسے اچانک یہ روشنی
یہ دن ڈھلا ہے یا کہ ڈھلے جا رہے ہیں ہم
باہر کی آگ ہم کو میسر نہ ہو سکی
اندر سلگ سلگ کے جلے جا رہے ہیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.