گلہ تیرا کروں میں بے وفا کیا
گلہ تیرا کروں میں بے وفا کیا
تو میرا کیا کسی کا بھی ہوا کیا
اندھیرا سا مجھے کیوں لگ رہا ہے
چراغ آرزوے دل بجھا کیا
رہی دنیا تو مجھ سے دور لیکن
شریک غم مرا تو بھی ہوا کیا
کسی سے کیوں میں شرماؤں جہاں میں
کبھی دست طلب میرا بڑھا کیا
بہار نو سبھی لائیں گے مل کر
شگوفے کیا عنادل کیا صبا کیا
جو حرکت حسن کی ہوتی ہے مبہم
اسی کو لوگ کہتے ہیں ادا کیا
اگر ہے ابتدا سب کی مسلم
تو پھر لا انتہا کی ابتدا کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.