گر پڑا ہوں تو قریب آ کے اٹھا لو مجھ کو
گر پڑا ہوں تو قریب آ کے اٹھا لو مجھ کو
میں بہر حال ہوں انسان سنبھالو مجھ کو
بارش سنگ ملامت ہے ہر اک جانب سے
آئنہ ہوں میں تمہارا ہی بچا لو مجھ کو
دھوپ ہے غم کی بہت تیز جلا جاتا ہوں
چھاؤں میں اپنی محبت کی بٹھا لو مجھ کو
برہا کا گیت ہوں مظلوم کی آواز ہوں میں
تم جو چاہو تو حسیں نغمہ بنا لو مجھ کو
میں دیا ہوں کہ نہیں محلوں میں جلنے کے لئے
ہو اندھیرا جو کسی گھر میں جلا لو مجھ کو
میں وفا کیش ہوں صحرا ہو کہ مقتل ہو پیامؔ
دے کے آواز جہاں چاہو بلا لو مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.