گری جو چھت تو نیا سائبان ڈھونڈ لیا
گری جو چھت تو نیا سائبان ڈھونڈ لیا
نئی رتوں سے مزین جہان ڈھونڈ لیا
نظر عقاب سی رفتار ہے ہوا جیسی
پہنچ گیا وہ ہدف پر نشان ڈھونڈ لیا
مجھے تو کوئی بھی مشکل نہ آئی رستے میں
میں نقش پا پہ چلا اور مکان ڈھونڈ لیا
نئے ستارے نیا چاند بھی بنانا ہے
سو ان کے واسطے اک آسمان ڈھونڈ لیا
جو چاہو بھولنا باسطؔ کو بھول سکتے ہو
مگر بتاؤ کوئی قدردان ڈھونڈ لیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.