گرتا رہا اک یاد کا ملبہ مرے آگے
گرتا رہا اک یاد کا ملبہ مرے آگے
بچھتا ہی گیا ہجر میں رستہ مرے آگے
وہ جن کو فعولن کے سوا علم نہیں ہے
کرتے ہیں بہت شور شرابہ مرے آگے
میں وحشت باطن سے اسے کرتا مسخر
رکھا ہی نہیں قیس نے نقشہ مرے آگے
اک عمر سخن کرتے ہوئے گزری ہے لیکن
آیا ہی نہیں شعر اچھوتا مرے آگے
ہر گام میسر رہے بس عجز کی سیڑھی
کچھ معنی نہیں رکھتا ہے رتبہ مرے آگے
میں سر تا قدم اوڑھ کے رکھتا تجھے جامیؔ
اک بار کبھی تو جو مہکتا مرے آگے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.