گو بظاہر تو مہرباں ہیں آپ
گو بظاہر تو مہرباں ہیں آپ
جانتا ہوں کہ بد گماں ہیں آپ
انتظام چمن نہیں ہوتا
کیا کہوں کیسے باغباں ہیں آپ
معنی پاسباں نہیں معلوم
کون مانے کہ پاسباں ہیں آپ
کارواں ہر قدم پہ لٹتا ہے
واقعی میر کارواں ہیں آپ
اس میں گنجائش کلام نہیں
کشور دل کے حکمراں ہیں آپ
اپنی ہستی پہ ناز ہے مجھ کو
میری ہستی کے رازداں ہیں آپ
آپ سے مجھ کو ربط محکم ہے
ذرہ میں مہر ضو فشاں ہیں آپ
حضرتِ ابر احسنی کے طفیل
کہاں اخترؔ تھے اب کہاں ہیں آپ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.