گو کہ تھک ہار کر اڑان چلی
پھر بھی وہ سوئے آسمان چلی
جو مکمل ہوئی تھی پل بھر میں
مدتوں تک وہ داستان چلی
دل کی مانیں کہ عقل کی مانیں
زندگی بھر یہ کھینچ تان چلی
جانے والے پلٹ کے دیکھ تو لے
پیچھے پیچھے ہماری جان چلی
موت جانے ہوئی ہے پاس کہ فیل
زندگی دے کے امتحان چلی
جنگ ساری تمہیں کو لے کر تھی
ذہن و دل کے جو درمیان چلی
اس نے خاموش کر دیا مجھ کو
جس کی خاطر مری زبان چلی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.