گو نظر اکثر وہ حسن لا زوال آ جائے گا
گو نظر اکثر وہ حسن لا زوال آ جائے گا
راہ میں لیکن سراب ماہ و سال آ جائے گا
یا شکن آلود ہو جائے گی منظر کی جبیں
یا ہماری آنکھ کے شیشے میں بال آ جائے گا
ریت پر صورت گری کرتی ہے کیا باد جنوب
کوئی دم میں موجۂ باد شمال آ جائے گا
دوستو میری طبیعت کا بھروسہ کچھ نہیں
ہنستے ہنستے آنکھ میں رنگ ملال آ جائے گا
جانے کس دن ہاتھ سے رکھ دوں گا دنیا کی زمام
جانے کس دن ترک دنیا کا خیال آ جائے گا
حادثہ یہ ہے کہ ساری ذلتوں کے باوجود
رفتہ رفتہ زخم سوئے اندمال آ جائے گا
- کتاب : yakja (Pg. 20)
- Author : khursiid rizvii
- مطبع : haji hanif printer lahore (2012)
- اشاعت : 2012
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.