گو شمع صفت پگھل رہے ہیں
گو شمع صفت پگھل رہے ہیں
ہم سینۂ شب میں جل رہے ہیں
کتنوں نے کیا تھا عہد محکم
کتنے ہیں جو ساتھ چل رہے ہیں
ماحول میں روشنی کہاں ہے
جلنے کو چراغ جل رہے ہیں
باتوں میں تری کہاں تھے پہلے
مفہوم جواب نکل رہے ہیں
تہذیب حیات ہو رہی ہے
ہم ان کی رضا میں ڈھل رہے ہیں
یہ تاب و تواں خمارؔ کب تھی
منزل کی لگن میں چل رہے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.